21 اگست 2011 - 19:30

لیبیا کے ڈکٹیٹر اور مغرب نواز صدر معمر محمد عبد السلام ابو منیار القذافی قبیلہ قذافیہ سے تعلق رکھتے ہیں وہ 1942میں لیبیا کے جہنم نامی گاؤں میں پیدا ہوئے۔ قذافی نے لیبیا کے بادشاہ وقت ادریس اول کا 1969 ء میں تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرلیا۔

ابنا: قذافی نے لیبیا پر 42 سال حکمرانی کی لیبیا کے ڈکٹیٹر اور مغرب نواز صدر معمر محمد عبد السلام ابو منیار القذافی قبیلہ قذافیہ سے تعلق رکھتے ہیں وہ 1942میں لیبیا کے جہنم نامی گاؤں میں  پیدا ہوئے جو سرت علاقہ کے شعیب الکراعی جارف کے قریب واقع ہے۔ قذافی نے لیبیا کے بادشاہ وقت ادریس اول کا 1969 ء میں تختہ الٹ کر 27 سال کی عمر میں اقتدار پر قبضہ کرلیا۔ قذافی نے اپنی ابتدائی تعلیم اسی گاؤں میں مکمل کی اس کےبعد وہ سبھا چلے گئے جہاں اس نے پہلی شادی کی اور پہلی بیوی سے محمد قذافی پیدا ہوئے پہلی بیوی کو طلاق دینے کے بعد اس نے دارالبیضاء میں  قبیلہ فرکاش کی ایک عورت سے دوسری شادی کی جس سے اس کے سات فرزند پیدا ہوئے جن میں سب سے بڑے سیف الاسلام قذافی ہیں۔ 42 سال اقتدار کے بعد عرب ممالک کے ایک اور ڈکٹیٹر کا خاتمہ قریب پہنچ گیا ہے اس وقت قذافی کے دو بیٹے سیف الاسلام اور محمد قذافی  گرفتار ہوچکے ہیں  قذافی کے محل کے قریب شدید لڑائی جاری ہے دارالحکومت پر انقلابیوں کا قبضہ ہوچکا ہے اور تیونس و مصر کے بعد اب لیبیا میں بھی ایک اور امریکہ نواز ڈکٹیٹر کا خاتمہ ہونے والا ہے۔ذرائع کے مطابق جہنم میں پیدا ہونے والا قذافی آج جہنم کے خوف سے طرابلس سے بھاگ گیا ہے۔
.............. 
/169